20 مئی 2020 - 21:37
ویڈیو کلیپ/امام زمانہ (ع) کا قدس سے کیا تعلق ہے؟

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شعبہ ملٹی میڈیا/ ایک طرف عالمی صہیونیت کا یہ نظریہ ہے کہ آخری زمانے میں وہ پوری دنیا پر اپنی حکومت قائم کریں گے اور ان کی حکومت کا دار الحکومت قدس شریف ہو گا اور دوسری طرف اہل تشیع کا یہ نظریہ ہے کہ آخری زمانے میں ظہور امام کے بعد پوری دنیا پر اسلام کی حکومت ہو گی تو ایسے میں واضح ہے کہ آخری جنگ کن کن کے درمیان ہونا ہے جو لوگ امام زمانہ کے منتظر ہیں وہ اس جنگ کے لیے خود کو آمادہ کریں قدس کی آزادی امام زمانہ کے ظہور کا پیش خیمہ ہے۔ امام زمانہ (ع) کا قدس سے کیا تعلق ہے؟ آئیے اس کا جواب قم کے ممتاز خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین سید مراد رضا رضوی کی زبان سے سنتے ہیں؛